fbpx
Menu

فاروق رحمت اللہ

فاروق رحمت اللہ

چیئر مین


جناب فاروق رحمت اللہ ایک لاء گریجوئیٹ ہیں۔ وہ1968میں برما شیل آئل اینڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی کا حصہ بنے اور وہ کیمیکل، ہیومن ریسورسز،مارکیٹنگ،سپلائی،ڈسٹریبیوشن، ریٹیل و غیرہ کے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔1994 میں ا نہیں بزنس اسٹریٹجی ڈویژن میں بحیثیت مینجر منتخب کیا گیا۔ اس دوران وہ 140ممالک کے دائرہ کار میں مختلف قلمدان سنبھالتے رہے۔1998میں وطن واپسی پر انہیں شیل پاکستان کے عملی امور کا سربراہ تعینات کیا گیا جس میں وہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا (MESA)کے عملی امور کی نگرانی کرتے رہے۔ 2001میں انہیں پاکستان میں شیل کمپنیز کا سربراہ (چیئرمین) اور شیل پاکستان لمیٹڈ کا مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔

اب وہ ایک ایکسپرٹ توانائی گروپ کی سربراہی کر رہے ہیں، جس نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پچیس سالہ توانائی منصوبہ تشکیل دیا۔ یہ منصوبہ حکومت ِپاکستان بزنس کاؤنسل،بین الاقوامی ایجنسیز اوردیگر متعلقین سے منظور شدہ ہے۔ ایکسپرٹ توانائی گروپ، توانائی منصوبے میں سالانہ بنیادوں پہ جدت لانے اور ترمیم کرنے کے لئے سیاسی قیادت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مستقل رابطے میں رہتا ہے۔

کلیدی عہدے

    • چیئرمین پاکستان شیل کمپنیز اور مینجنگ ڈائریکٹرشیل پاکستان لمیٹڈ
    • بانی رکن پاکستان عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ
    • ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
    • چیئرمین آئل اینڈ گیس ڈولیپمنٹ کمپنی
    • چیئرمین لیڈز پاکستان
    • چیئرمین پاکستان ریفائنری لمیٹڈ
    • بانی رکن پاکستان ہیومن ڈیولپمنٹ فنڈ
    • رکن اقتصادی مشاورتی کاؤنسل، وزارتِ خزانہ اور حکومت ِ پاکستان
    • رکن نیشنل کمیشن آف گورنمنٹ ریفارم
    • ِ بورڈ ڈایریکٹر پی سی بی، پی آئی اے اور پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی

وہ ان اداروں کے بورڈ ڈائریکٹر ہیں:

  • فیصل بینک لمیٹڈ
  • سوسائٹی فورسسٹینبل ڈویلپمنٹ
  • آغا خان یونیورسٹی ریسورس ڈویلپمنٹ کمیٹی
  • پاکستان ریفائنری لمیٹڈ ڈائریکٹر اور چیئرمین بورڈ
  • ہیسکول آئل کمپنی

وہ حکومت سندھ کی تشکیل کردہ لیجنڈز ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں۔

phone

Call Us or Text Us

Our hotline is available 24X7

Tel: 111-06-06-06

Text 9181

map Karachi

Nearest ATM & Branch

ATM - Plot No. C-12, Sub-Sector, 8-C/I, Gulshan-e-Hadeed Housing Project, Phase I, Steel Town, Bin Qasim, Karachi.

Branch - Plot No. C-12, Sub-Sector, 8-C/I, Gulshan-e-Hadeed Housing Project, Phase I, Steel Town, Bin Qasim, Karachi.