احمد عبدالرحیم محمد عبداللہ بچیری

وائس چیئرمین

احمد عبدالرحیم محمد عبداللہ بچیری

جناب احمد عبدالرحیم نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف گلیمورگن سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ لندن کے انسٹیٹیوٹ آف فائنانشل اکاؤنٹنٹس سے ایسو سی ایٹ فائنانشل اکاؤنٹنٹ ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے یونیورسٹی آف بحرین سے ایگزیکٹومینجمنٹ میں ڈپلومہ اور بحرین انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سے ایڈوانس بینکنگ ڈپلومہ بھی کیا ہے۔وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر ہیں۔

احمد عبدالرحیم الاثمارگروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جس میں الاثمار بینک بھی شامل ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز المونیئم بحرین کے ساتھ اشعبہ کاؤنٹنگ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چیز مین ہیٹن بینک (جس کا نام اب جے پی مورگن ہے)میں ہیڈآف فائنانشل کنٹرولر کا عہدہ سنبھالا۔ پھرانہوں نے نیشنل بینک آف بحرین میں اٹھائیس سال تک مختلف عہدوں پر کام کیا،جس میں مینجر فارن ایکسچینج اور فنڈنگ،چیف انٹرنل آڈیٹر اور اسسٹنٹ جنرل مینجر برائے کارپوریٹ سروسز گروپ کے عہدے شامل ہیں۔

احمد عبدالرحیم نے تقریباًچار سال تک الاثمار بینک میں چیف آپریٹنگ آفیسر اور شامل بینک میں ڈپٹی چیف ایگز یکٹو کے عہدے ایک ساتھ سنبھالے۔ 2013میں وہ الاثمار بینک کے سی ای او نامزد ہوئے۔وہ وائس چیئرمین فیصل بینک لمیٹڈ پاکستان، وائس چیئرمین سولیڈرٹی گروپ (بحرین)اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز الاثمار ڈویلپمنٹ کمپنی (بحرین)، بینیفٹ کمپنی (بحرین) اور انجاز بحرین کو سنبھالنیکی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔