عبداللہ عبدالعزیزعلی طالب

ڈائریکٹر

عبداللہ عبدالعزیزعلی طالب

عبداللہ عبدالعزیزعلی طالب کو بینکنگ میں 17سال کا تجربہ ہے۔ وہ الاثمار بینک، بحرین کے کمرشل اور فائنانشل ڈپارٹمنٹ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ان کو اسلامک فائنانشل سروسز، کارپوریٹ بینکنگ، کیپٹل مارکیٹس اور کریڈٹ کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ الاثمار بینک میں کام کرنے سے پہلے وہ کئی نامور بینکس اور فائنانشل ادارے جیسے کہ بی ایم آئی بینک، شامل بینک اور خلیج فنانس اور انویسٹمنٹ میں سینئر پوزیشنز پر کام کر چکے ہیں۔

عبداللہ طالب نے کنگڈم یونی ورسٹی سے بینکنگ اور فائنانس میں بیچلرز اور یونیورسٹی آف بحرین سے اکنامکس بینکنگ اور فائنانس میں ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کیا ہے۔ انہوں نے بحرین انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اور فائنانس سے اسلامک بینکنگ میں ایڈوانس ڈپلومہ بھی کیا ہے۔