جناب فاروق رحمت اللہ ایک لاء گریجوئیٹ ہیں۔ وہ1968میں برما شیل آئل اینڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی کا حصہ بنے اور وہ کیمیکل، ہیومن ریسورسز،مارکیٹنگ،سپلائی،ڈسٹریبیوشن، ریٹیل و غیرہ کے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔1994 میں ا نہیں بزنس اسٹریٹجی ڈویژن میں بحیثیت مینجر منتخب کیا گیا۔ اس دوران وہ 140ممالک کے دائرہ کار میں مختلف قلمدان سنبھالتے رہے۔1998میں وطن واپسی پر انہیں شیل پاکستان کے عملی امور کا سربراہ تعینات کیا گیا جس میں وہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا (MESA)کے عملی امور کی نگرانی کرتے رہے۔ 2001میں انہیں پاکستان میں شیل کمپنیز کا سربراہ (چیئرمین) اور شیل پاکستان لمیٹڈ کا مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔
اب وہ ایک ایکسپرٹ توانائی گروپ کی سربراہی کر رہے ہیں، جس نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پچیس سالہ توانائی منصوبہ تشکیل دیا۔ یہ منصوبہ حکومت ِپاکستان بزنس کاؤنسل،بین الاقوامی ایجنسیز اوردیگر متعلقین سے منظور شدہ ہے۔ ایکسپرٹ توانائی گروپ، توانائی منصوبے میں سالانہ بنیادوں پہ جدت لانے اور ترمیم کرنے کے لئے سیاسی قیادت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مستقل رابطے میں رہتا ہے۔
وہ حکومت سندھ کی تشکیل کردہ لیجنڈز ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں۔
Our hotline is available 24X7
Tel:
Text
ATM - Engro Polymer & Chemicals Ltd. Plant Site EZ/I/P-II-I Eastern Zone, Bin Qasim
Branch - Engro Polymer & Chemicals Ltd. Plant Site EZ/I/P-II-I Eastern Zone, Bin Qasim