یوسف حسین

صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر

یوسف حسین

صدر اور سی ای او، جناب یوسف حسین کے پاس مختلف بینکنگ امور کا پچیس سالہ مقامی اور بین الاقوامی تجربہ ہے۔ اس سے قبل وہ اے بی این ایمرو میں تھے، جہاں انہوں نے کارپوریٹ اور ٹرانزیشن بینکنگ میں مختلف اعلیٰ مینیجریل پوزیشنز پر کام کیا۔ یہاں رہتے ہوئے انہوں نے کئی بین الاقوامی انویسٹمنٹ بینکنگ اور ٹریژری ٹرانزیکشنز کی سربراہی کی۔اس کے علاوہ وہ دو بڑے بینک کے ایکوزیشن اینڈ انٹیگریشن ٹرانزیکشنز میں بھی پیش پیش رہے۔ انہوں نے سامبا بینک میں بھی کئی سینئر پوزیشنز پر کام کیا۔ ساتھ ہی مشرق بینک، یو اے ای اور موبلنک موٹورولا سے بھی منسلک رہ چکے ہیں۔

فیصل بینک لمیٹڈ کے ساتھ وہ اگست 2008سے ہیں۔ انہوں نے رسک اینڈ اسپیشل ایسٹ مینجمنٹ گروپ میں رہتے ہوئے کئی سینئر پوزیشنز پر کام کیا اور فرینچائز کی ترقی میں منفرد کردار ادا کیا۔ 2017میں انہیں پرموشن دیکر فیصل بینک کا صدر اور سی ای او مقررکردیا گیا۔یہ حسین صاحب کا نظریہ اور منصوبہ بندی ہی تھی جس کے ذریعے ریٹیل گروتھ اسٹریٹجی پر چلتے ہوئے بینک نیکامیابی حاصل کی۔ اس بات کا اندازہ بینک کے نیٹ ورک ایکسپینشن اور بینک کے رسمی اسلامک بینکنگ کی پروگریسو اسلامک بینک میں منتقلی سے لگا یا جا سکتا ہے۔

یوسف صاحب ایک الیکٹرکل انجینئر ہیں۔ انھوں نے لاہور یونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ایم بی اے کیا۔ وہ ایگزیکٹو کمیٹی آف پاکستان بینکنگ ایسو سی ایشن ا کے ایگزیکٹو ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے کاؤنسل ممبر اور ڈائریکٹر پاکستان بزنس کاؤنسل اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ اسسٹنس بھی ہیں۔