جناب فواد عظیم ہاشم

ڈائریکٹر

جناب فواد عظیم ہاشم

جناب فواد عظیم ہاشمی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، انگلینڈ کے رکن ہیں۔وہ پاکستان بزنس کاؤنسل کے سینٹر آف ایکسیلنس ان رسپانسبل بزنس کی سربراہی کر رہے ہیں۔ 2007سے 2016تک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی سربراہی کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں کارپوریٹ گورننس پریکٹس کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وہ پرائیوٹ سیکٹر ایڈوائزری گروپ آف انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن، ورلڈ بینک گروپ اور اقوام متحدہ ESACPبزنس ایڈوائزری کاؤنسل اور سسٹینیبل بزنس نیٹ ورک کے ممبر او رOECDکے ایشین راؤنڈ ٹیبل برائے کارپوریٹ گورننس میں کئی باربطور شریک اور اسپیکر شامل رہے ہیں۔

گزشتہ 53سالوں میں انہوں نے پبلک اکاؤنٹنگ(وہ 10سال تک پرائس واٹر ہاؤس کوپرز کی ممبر کمپنی،اے ایف فرگیوسن کے پارٹنر رہ چکے ہیں)اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کئی جداگانہ بزنس اور کمرشل منصوبوں، جن میں بینکنگ، آفس آٹومیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں، کی مینجمنٹ کا تجربہ حاصل کیا ہے۔انہیں ڈویلپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن جوکہ پرائیوٹ سیکٹر کو وینچر کیپیٹل فراہم کرتا ہے، کا بھی تجربہ ہے۔ اس میں انڈسٹریل پراجیکٹس کی نگرانی بھی شامل ہے، جہاں ان کی ذمہ داریوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے جاری کردہ فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

ہاشمی صاحب انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ (جو کہ پاکستان میں اسٹیل ٹیوبنگ، گیلونائزڈ آئرن پائپس اور پولیتھلین پائپس کے بہترین پروڈیسرز میں سے ہیں)کے بورڈ آف ڈائریکٹربھی ہیں۔وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی پبلک سیکٹر کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کلیرئنٹ پاکستان لمیٹڈ (گلوبل کیمیکل کمپنی کی پاکستانی سبسڈری)، انڈس ویلی اسکول آف آرٹ برائے آرٹ اینڈ آرکیٹکچر، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی جو لیوبز بیس آئل بناتی ہے)، پاکستان کیبلز لمیٹڈ(پاکستان میں کیبل بنانے والی مارکیٹ کے لیڈر جو کہ اب جنرل کیبلز گروپ کا حصہ ہیں)، اور پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پاکستانی نوٹ اور سیکورٹی پیپر بنانے والی مملکتی کمپنی)اور برج بینک لمیٹڈ (البرکہ بینک سے ضم

ہونے کے بعد سے، جوکہ ایک اسلامک بینک ہے جہاں وہ ان کی انویسٹمنٹ کمپنی ICDکی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے) کے بورڈ آف ڈائرریکٹر رہ چکے ہیں  ۔