محمد فیصل شیخ

ہیڈ اسلامک بینکنگ

محمد فیصل شیخ

محمد فیصل شیخ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے گریجوئیٹ ہیں۔ انہیں شریعہ اسٹرکچرنگ اور شریعہ کمپلائنٹ پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کا 17سالہ تجربہ ہے۔فیصل بینک لمیٹڈ میں  شمولیت اختیار کرنے سے پہلے وہ بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور میزان بینک کے ساتھ منسلک تھے۔

انہوں نے پاکستان میں اسلامک کارپوریٹ اور کنزیومر بینکنگ پراڈکٹس صکوک بانڈز کے نظام کی بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس میں اسٹیٹ بینک پاکستان کی اسلامک ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم اور پاکستان کی افتتاحی سوورن انٹرنیشنل صکوک شامل ہیں۔بینک اسلامی پاکستا ن لمیٹڈ کے KASBبینک خریدنے کے بعد ان کی ٹیم نے بینک کے روایتی اثاثوں اور کام کے طریقے کار کو تبدیل کیا۔ اس سے قبل ان کی ٹیم نے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈکی جانب سے سٹی بینک کے روایتی ہاؤسنگ فنانس پورٹ فولیو کو تبدیل کیا۔ وہ اس ٹیم کے بھی ممبر رہ چکے ہیں جس نے پاکستان آپریشنز آف سوسائٹی جینریٹ کو میزان بینک میں تبدیل کرنے کے لئے مرجر اور کنورژن کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اسلامک بینکنگ کی ایڈوائزری کمیٹیوں کے ممبر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔