مونس مرزا

ہیڈ ہیومن ریسورسز

مونس مرزا

مونس مرزا صاحب کا ہیومن کیپٹل مینجمنٹ، مرجرز اینڈ ایکوزیشنز، کلچرل انٹیگریشن اور بزنس گروتھ میں 22سالہ لیڈرشپ تجربہ ہے۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے پراکٹر اینڈ گیمبل، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان اور ٹینووا کینیڈا میں اہم پوزیشنز پر کام کیا۔ وہ ایک دہائی تک SCB پاکستان ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز اور مینجمنٹ کمیٹی ممبر رہ چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بینک کا آرگینک اور ان آرگینک بزنس گروتھ، تعلقات بڑھانےاور آفس کا انتظامی ڈھانچہ بہتر بنانے میں ساتھ دیا۔

انھوں نے اس سے قبل HRSگلوبل میں بحیثیت چیف ایگزیکٹو آفیسرریکروٹنگ کام کیا۔ مونس مرزا نے یونیورسٹی آف بفیلو، امریکہ سے الیکٹرکل انجینئرنگ B.Eکیا ہے اور کراچی کی IBAیونیورسٹی سے ہیومن ریسورسز میں MBAکی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے میک ماسٹر یونیورسٹی سے ہیومن ریسورسز میں ایڈوانس ڈپلومہ بھی کیا ہے۔