میاں سلمان علی کے پاس بڑی مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیز کا 15سالہ تجربہ ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے بزنس اور کنٹرول فنکشنز میں کئی لیڈرشپ اور سپروائزری کردار نبھائے۔ ان کے پاس کارپوریٹ بینکنگ، کمرشل، SMEبینکنگ اور کریڈٹ / رسک مینجمنٹ کا وسیع تجربہ ہے۔فیصل بینک سے منسلک ہونے سے قبل وہ اے بی این ایمرو پاکستان اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے ساتھ کام کرتے تھے۔ میاں سلمان نے لاہور اسکول آف اکنامکس سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ NIBAFسے سند یافتہ اسلامک بینکنگ پروفیشنل ہیں۔