ریزیڈینٹ شریعہ بورڈ ممبر

ڈاکٹر مفتی خلیل احمد اعظمی

ڈاکٹر مفتی خلیل احمد اعظمی ایک معتبر اور ممتاز شریعہ اسکالر ہیں۔  انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے الشہادۃ العالمیہ(عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز) اور تخصص فی الافتاء(اسلامی فقہ اور فتوے میں مہارت) میں خصوصی سند حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر اعظمی نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامی فقہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ انہوں نے فیصل بینک میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے 2003تک بینک الفلاح میں شریعہ ایڈوائزر کے عہدے پر کام کیا۔انہوں نے بطور شریعہ بورڈ ممبر کئی مختلف فائنانشل اداروں میں کام کیا جن میں:

  • تکافل پاکستان لمیٹڈ
  • اور الفلاح GHPاسلامک فنڈ شامل ہیں ۔
  • ان کو کئی اداروں میں بحیثیت فیکلٹی ممبر/وزٹنگ فیکلٹی ممبر اسلامک فائنانس، بینکنگ اور تکافل پڑھانے کا تجربہ حاصل ہے جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
  • فیکلٹی ممبر۔جامعہ دارالعلوم، کراچی
  • سینٹر برائے اسلامک اکنامکس
  • NIBAF۔SBP
  • شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر۔ یونیورسٹی آف کراچی