fbpx

نقطہ نظر مشن اور اقدار

ہمارا نظریہ

ہر کام میں برتری۔

ہمارا مقصد

جدت کے ذریعے سے چنیدہ میدانوں کے اندر فائنانشل سروسز مہیا کرنے میں اول مقام حاصل کرنا۔

ہماری اقدار

ہمارا ضابطہ اخلاق ان آٹھ اقدار پر قائم ہے:

کام کی حدود

کام کی حدود سے متعلق یہ چار اقدار ہماری برا نڈ کی بنیاد ہیں۔

سالمیت

ہم اپنے کردار اور قابل اعتبار ہونے کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ ہم دیانتداری کے ساتھ اخلاقیات اور احترام کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ایمانداری، صداقت اورشفافیت کے لئے کھڑے ہیں۔

ہماری سالمیت ہماری پہچان۔

پیشہ ورانہ رویہ

ہم جو بھی کرتے ہیں اس میں برتری اور مہارت رکھتے ہیں۔

ہم اپنے ہنر اور علم کی بدولت بہترین بینکنگ سروسز مہیا کرتے ہیں۔

ہم اپنی ریگولیٹری ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہیں۔

ہمارا پیشہ ورانہ رویہ ہماری صلاحیت

احترام

ہم اپنے کسٹمرز، سرمایہ کاروں اور ریگولیٹرز کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

ہم کسٹمرز کے معیاری سروسز کے مطابے کو فوقیت دیتے ہیں۔

ہم اپنے شعبے اور سب سے بڑھ کر اپنے بینک کی عزت کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں

ہمارا احترام ہماری ڈیوٹی

ٹیم ورک

ہم ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہیں  ۔ اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ کام کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ ہم مل کر چنیدہ مارکیٹ میں برتری اور لیڈر شپ کا حصول چاہتے ہیں۔

ہماری ٹیم ہمارا سرمایہ

منفرد اقدار

یہ چار منفرد اقدار ہماری برانڈ کی بنیاد ہیں۔

محبت کا جذبہ

ساتھیوں، کسٹمرز، سوسائٹی اور ملک کے لئے ہماری فکر ہمیں منفرد بناتی ہے۔

ایک دوسرے کے لئے ہم ایک فیملی کی طرح ہیں۔ ایک دوسرے کے لئے ہم خیر سگالی اور انسانیت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ہماری محبت ہمارا تحفہ

 

فوری رد عمل

ہم تبدیلی اور جدت کے لئے فوری دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ ہم کسٹمرز کی ضروریات کو پہلے سے سمجھ کر اپنی حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔ ہم ضرورت کے مطابق ترمیم کرنے میں بالکل دیر نہیں کرتے۔

ہمارا فوری رد عمل ہماری انفرادیت

جدت

ہم حل فراہم کرنے کے نئیسے نئے  طریقے تشکیل دیتے ہیں۔ہم کام میں بہتری اور جدت لانے کے لئے ہر وقت تیا ر ہیں۔ہم اپنی سوچ اور کام میں مستقل بنیادوں پر جدت لانے کا عزم رکھتے ہیں۔
ہماری جدت ہماری طاقت

جنون

بینک کے شعبے کو لے کر ہمارا جنون اور جذبہ ہمارے کام میں نظر آتا ہے۔ ہم اپنے صارفین کو بہترین سروسز مہیا کرنے کاجذبہ رکھتے ہیں اور اس جذبہ کی تکمیل ہمارا فخر ہے۔

اس ضمن میں ہم ہر قابل قبول اور ممکنہ حد تک جاتے ہیں۔
ہمارا جنون ہماری قدر

phone

Call Us or Text Us

Our hotline is available 24X7

Tel: 111-06-06-06

Text 9181

map Karachi

Nearest ATM & Branch

ATM - Plot No. C-12, Sub-Sector, 8-C/I, Gulshan-e-Hadeed Housing Project, Phase I, Steel Town, Bin Qasim, Karachi.

Branch - Plot No. C-12, Sub-Sector, 8-C/I, Gulshan-e-Hadeed Housing Project, Phase I, Steel Town, Bin Qasim, Karachi.